کل کا روز نواز شریف کیلئے خطرناک ترین ، پانامہ فیصلہ بھی بھول جائیں گے کیونکہ۔۔۔

کل کا روز نواز شریف کیلئے خطرناک ترین ، پانامہ فیصلہ بھی بھول جائیں گے ...
کل کا روز نواز شریف کیلئے خطرناک ترین ، پانامہ فیصلہ بھی بھول جائیں گے کیونکہ۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین درخواستوں کی سماعت کل (پیر کو) ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف، عوامی تحریک اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔ ان درخواستوں میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کا نام تبدیل کرنے سمیت دیگر درخواستیں شامل ہیں۔ دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت بھی پیر کو الیکشن ٹربیونل کرے گا، یہ درخواست پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عوامی تحریک نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز الیکشن لڑنے کیلئے اہل نہیں رہیں۔علاوہ ازیں عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت بھی پیر کو ہی ہوگی۔

مزید : اسلام آباد