دنیا کے معروف ترین فنکار آرنلڈ شوازنیگر اس طرح اپنے ہی مجسمے کے سامنے زمین پر سونے پرکیوں مجبور ہوگئے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

دنیا کے معروف ترین فنکار آرنلڈ شوازنیگر اس طرح اپنے ہی مجسمے کے سامنے زمین پر ...
دنیا کے معروف ترین فنکار آرنلڈ شوازنیگر اس طرح اپنے ہی مجسمے کے سامنے زمین پر سونے پرکیوں مجبور ہوگئے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

ساکرامینٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی شخصیات کے کام کے اعتراف میں ان کے مجسمے نصب کرنے کی روایت پائی جاتی ہے اور ایسا ہی کچھ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے فنکار آرنلڈ شوازنیگر کیلئے بھی کیا گیا لیکن ایک دن اسی مجسمے کے سائے تلے وہ خود سونے پر مجبور ہوگئے ، دراصل اس کا مقصد شوبزکی دنیا میں کیریئر سے متعلق لوگوں کوآگاہ کرنا یا اس کا مذاق اڑانا تھااور بعدازاں اپنی مثال آپ یہ تصویروائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق غیرحقیقی میراث سے متعلق آرنلڈ شوازنیگر کی سلیپنگ بیگ پر سوئے تصویر سامنے آتے ہی سوالات کی بارش ہوگئی جبکہ اس تصویر کیساتھ لکھاگیا تھاکہ ’وقت کیسے بدلتا ہے‘۔

ائیرپورٹ پر اپنی فلائٹ کا انتظار کرتی خاتون اچانک 16 کروڑ کی مالک بن گئی، مگر کیسے؟ ایسا کام ہوگیا کہ آپ بھی کہیں گے دینے والا جسے بھی دیتا دیتا چھپڑ پھاڑ کے

غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ لوگوں کو یہ تصویر ناگوار گزری اور یہ بھی خیال کیا گیا کہ آرنلڈ شوازنیگرنے بے گھر افراد کی طرف توجہ مرکوز کرانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جبکہ ایک کمنٹیٹر نے واقعی آرنلڈ شوازنیگر سے استفسا ر بھی کیاکہ ’کیاآپ بے گھر ہیں‘؟۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے اوائل میں لاس اینجلس میںگھروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایمرجنسی حالات نافذ کیے گئے تھے تاہم اداکار کی طرف سے کھلے آسمان تلے سونے کو سراہا گیا۔

مزید : تفریح