ترین نے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں‘ٹرسٹ ڈیڈ شامل نہیں

ترین نے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں‘ٹرسٹ ڈیڈ شامل نہیں
ترین نے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں‘ٹرسٹ ڈیڈ شامل نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے نا اہلی کیس میں مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں، ان دستاویزات میں ٹرسٹ سیٹلر کی کوئی ٹرسٹ ڈیڈ یا ریکارڈ شامل نہیں ، روزنامہ ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق جہانگیر ترین نے جولائی 2010 ءسے جون 2014 ءتک 25 لاکھ 95 ہزار پاﺅنڈز اور 11 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام رقم بیرون ملک قائم ٹرسٹ کو بذریعہ بنکنگ چینل بھیجی گئی جبکہ آف شور کمپنی شائنی ویولمیٹڈ کمپنی کی اپریل 2011 ءمیں کارپوریٹ رجسٹریشن ہوئی اور اس کمپنی کے ذریعے خریدی گئی زمین پر گھر کی تعمیر پر 25 لاکھ 25 ہزار پاﺅنڈ ز خرچ ہوئے۔

مزید :

اسلام آباد -