خیبرپختونخواحکومت تعاون کرنے کوتیارنہیں، کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آئے ہیں، خواجہ عمران نذیر

خیبرپختونخواحکومت تعاون کرنے کوتیارنہیں، کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، دکھی ...
خیبرپختونخواحکومت تعاون کرنے کوتیارنہیں، کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آئے ہیں، خواجہ عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی سیاسی ایجنڈ انہیں،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آئے ہیں، ہم پارٹی جھنڈا نہیں قومی پرچم لائے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ڈینگی کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہئے، کے پی حکومت ڈینگی کے مسئلے کو آسان لے رہی ہے، وزیر صحت پنجاب نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت تعاون کرنے کوتیارنہیں، وزیرصحت شہرام ترکئی میری ٹیلیفون کال نہیں سن رہے اگر وہ نہ آئے تو سامان امیرمقام کودےکرواپس جائیں گے، ادھرانچارج پنجاب ہیلتھ یونٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائدافرادکامعائنہ کیا گیا ہے جبکہ 20 افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

مزید :

پشاور -