امریکا میں سو سال بعدآج پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا

امریکا میں سو سال بعدآج پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا
امریکا میں سو سال بعدآج پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا

  

واشنگٹن (آن لائن )ٌامریکا میں ایک صدی یعنی سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن آج پیر کو ہوگا۔ سورج گرہن دیکھنے کے لیے واشنگٹن کے ایئر اینڈ سپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں متبادل توانائی کے دور میں شمسی توانائی کے حوالے سے گرڈپاورز سے متعلق پہلے بڑے تجربے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

امریکا کی 100سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہرہاپکن ویلز امریکا میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔اس شہر میں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔

مزید : بین الاقوامی