ٹرمپ کے اقتدار کے سات ماہ، آٹھ اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی

ٹرمپ کے اقتدار کے سات ماہ، آٹھ اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی
ٹرمپ کے اقتدار کے سات ماہ، آٹھ اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ کے اقتدار کے سات ماہ بعد آٹھ اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی ہوئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلیٰ عہدیدار اسٹیو بینن کو برطرف کر دیا ہے۔ بینن ہی نے ٹرمپ کو وائٹ ہاو¿س تک لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے آٹھ اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی ہو چکے ہیں، 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ کی فتح اور ان کے قوم پرستی اور عالمگیریت کے خلاف ایجنڈے کے پس پشت کارفرما قوت اسٹیو بینن ہی تھے۔ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ورجینیا میں شارلٹس ویل کے علاقے میں ہونے والے سفید فام قوم پرستوں کے مظاہرے میں ہوئی پر تشدد جھڑپوں کے تناظر میں ٹرمپ کو ریپبلکنز کی جانب سے سخت تنقید کے ساتھ بینن کی برطرفی کے مطالبے کا سامنا بھی تھا۔