بھٹو صرف عوام کی بات کرتے ہیں اور عوام کیلئے جان دیتے ہیں،بلاول بھٹو زداری

بھٹو صرف عوام کی بات کرتے ہیں اور عوام کیلئے جان دیتے ہیں،بلاول بھٹو زداری
بھٹو صرف عوام کی بات کرتے ہیں اور عوام کیلئے جان دیتے ہیں،بلاول بھٹو زداری

  

کاغان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھٹو صرف عوام کی بات کرتے ہیں اور عوام کیلئے جان دیتے ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید نے عوام کیلئے جان دی ،کاغان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا اللہ نے پھر موقع دیا تو آپ کی خدمت کریں گے ،ہم نے اس ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا ہم نے نہ صرف روٹی کپڑے اور مکان کا نعرہ لگایا بلکہ بی آئی ایس پی شروع کر کے عوام کی خدمت کی،انہوں نے کہا کہ یہ شروعات ہیں آئندہ پورے صوبے میں جلسے کریں گے اگر جلسے کرنا شروع کئے تو پھر عمران خان رونا شروع کر دیں گے ۔

اس موقع پر جلسہ گاہ آمد پر بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا گیا اور جیالوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی اور پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار تھی اور جیالوں کا جوش دیدنی تھا۔

مزید : سوات