پہلا ون ڈے: بھارت کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دمبولا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”آپ لوگ تیار ہو۔۔۔؟“ عمران نذیر نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، کے ایل راہول، مہندرا سنگھ دھونی، کیدھار جادیو، ہردیک پانڈیا، اشر پٹیل، بھوینشور کمار، جسپریت بمرا اور یوزویندرا چاہل شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت اوپل تھرنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیروشن ڈیکویلا، دنوشکا گوناتھیلاکا، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، چمارا کاپوگیدرا، ہسارنگا دی سلوا، تھیسارا پریرا، لکشن سنداکن، لاستھ ملنگا اور ویشوا فرنینڈو شامل ہیں۔