”کیا سرفراز آپ سے بہت بہتر کیپر ہے۔۔۔؟“ کامران اکمل نے چبھتے سوال کا ایسا شاندار جواب دیدیا کہ آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

”کیا سرفراز آپ سے بہت بہتر کیپر ہے۔۔۔؟“ کامران اکمل نے چبھتے سوال کا ایسا ...
”کیا سرفراز آپ سے بہت بہتر کیپر ہے۔۔۔؟“ کامران اکمل نے چبھتے سوال کا ایسا شاندار جواب دیدیا کہ آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کامران اکمل قومی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے تھے لیکن اب سرفراز احمد نے ان کی جگہ لے رکھی ہے اور وہ کپتان بن کر پاکستان کو چیمپینز ٹرافی بھی جتوا چکے ہیں، وہ ناصرف اچھے بلے باز ہیں بلکہ انتہائی عمدہ کیپنگ بھی کرتے ہیں اور قوم ان کی مداح بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”عمران خان نے مجھے بھی نازیبا پیغامات بھیجے“ عائلہ ملک بھی میدان میں آ گئیں لیکن ۔۔۔

کامران اکمل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر صارفین کیساتھ ”گپ شپ“ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے رہے۔ اس دوران ایک صارف نے چبھتا ہوا سوال بھی پوچھ لیا مگر کامران اکمل نے اس کا انتہائی خوبصورت جواب دے کر سب کے دل جیت لئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کاﺅنٹی میچ میں فیلڈر نے محمد عامر کا کیچ چھوڑا تو وہ شدید غصے میں آ گئے اور پھر ایسی حرکت کر دی کہ کھلاڑیوں سمیت سٹیڈیم میں موجود شائقین کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، کمنٹیٹر بھی پریشان ہو گئے

ایک صارف اویس نے پوچھا ”کیا آپ مانتے ہیں کہ سرفراز احمد آپ سے کہیں زیادہ بہتر کیپر ہیں؟”

کامران اکمل نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا ”جب میں دوسروں سے بہتر تھا تو قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھیلا کرتا تھا۔ اور جب سرفراز احمد بہتر کھیل رہا ہے تو وہ ٹیم میں شامل ہے۔“

مزید : کھیل