پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں وومن فورم کی طرف سے جشن آزادی کی تقریب

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں وومن فورم کی طرف سے جشن آزادی کی تقریب
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں وومن فورم کی طرف سے جشن آزادی کی تقریب

  

دبئی (طاہر منیر طاہر ) وومن فورم یو اے ای کی طرف سے اس بار پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی پرجوش انداز میں منایا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات معظم احمد خان کی اہلیہ لینا معظم تھیں۔ اس موقع پر دیگر بہت سے مہمانوں کے ساتھ ساتھ سفیر پاکستان اور پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری بھی موجود تھے۔ امارات بھر سے خواتین اور بچوں نے خاص طور پر اس ایونٹ میں شرکت کی۔

یوم آزادی کے رنگا رنگ ایونٹ میں طرح طرح کے تفریحی پروگرام پیش کئے گئے جسے حاضرین محفل نے بہت پسند کیا اور تالیاں بجا کر داد و تحسین پیش کی۔ ایونٹ کی میزبانی کے فرائض بشریٰ عابد نے انجام دیئے۔ اس دوران قومی و ملی نغمے بھی پیش کئے گئے جبکہ خواتین اور بچوں کو بیش بہا انعامات سے بھی نوازا گیا۔ خواتین کے ملبوسات کی نمائش بھی ہوئی جس میں سب نے دلچسپی لی اور پاکستانی ملبوسات کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس موقع پر لینا معظم نے کہا کہ خواتین اور بچوں کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد بے حد ضروری ہے جبکہ یومِ آزادی کے موقع پر ایسی تقریب سے خوشی دوچند ہو گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی خواتین سوشل سرگرہوں میں خاصی ایکٹو ہیں جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ لینامعظم نے کہا کہ خواتین کے لئے سوشل تقریبات کے انعقاد کیلئے وہ آئندہ بھی دلچسپی لیں گی اور ان سے ہر ممکن تعاون کریں گی۔ بشریٰ عابد نے سفیر پاکستان کی اہلیہ لینا معظم کا اس تقریب میں شامل ہونے اور دلچسپی ظاہر کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے بہترین ایونٹ آرگنائزر آنے پر لینا معظم اور بشریٰ عابد کو تقریبی اسناد بھی دیں۔

مزید : عرب دنیا