یاسمین راشد کا پیپلز پارٹی سے تعلق سامنے آ گیا، این اے 120 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ایسی حقیقت بتا دی جس کے بارے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو بھی علم نہیں ہو گا

یاسمین راشد کا پیپلز پارٹی سے تعلق سامنے آ گیا، این اے 120 میں پیپلز پارٹی کے ...
یاسمین راشد کا پیپلز پارٹی سے تعلق سامنے آ گیا، این اے 120 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ایسی حقیقت بتا دی جس کے بارے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو بھی علم نہیں ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار نامزد ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ ان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ بہت گہرا تعلق رہا ہے جس کا ذکر این اے 120 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”عمران خان نے مجھے بھی نازیبا پیغامات بھیجے“ عائلہ ملک بھی میدان میں آ گئیں لیکن ۔۔۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ ”یہاں پر پیپلز پارٹی کے جو امیدوار ہوا کرتے تھے ملک غلام نبی اور شاہد نبی ملک، یاسمین راشد ان کی بہو ہیں۔ اور آخری الیکشن میں انہوں نے جو ووٹ لئے وہ پیپلز پارٹی کی بہو بن کر لئے لیکن اب پیپلز پارٹی کا اپنا امیدوار موجود ہے۔ پچھلی مرتبہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے نام پر 50 ہزار ووٹ ملے تھے اس مرتبہ پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کیساتھ ایک لاکھ ووٹ لے گی۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کاﺅنٹی میچ میں فیلڈر نے محمد عامر کا کیچ چھوڑا تو وہ شدید غصے میں آ گئے اور پھر ایسی حرکت کر دی کہ کھلاڑیوں سمیت سٹیڈیم میں موجود شائقین کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، کمنٹیٹر بھی پریشان ہو گئے

اس موقع پر پروگرام میں موجود یاسمین راشد نے کہا کہ ”ملک غلام نبی میرے سسر تھے، اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور شاہد نبی میرے دیور ہیں۔ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ 2009ءمیں جب زرداری نے پارٹی کی کمان سنبھال لی، میرے سسر پیپلز پارٹی کے بانی ممبران میں سے تھے۔ میرے سسر نے مجھے وصیت کی تھی کہ ہمارا پیپلز پارٹی کیساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہ بات میں نے بارہا دفعہ بتائی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اب ہماری کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ اس میں جمہوریت والی کوئی بات نہیں ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی