چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس، شریف برادران نے سر جوڑ لیے

چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس، شریف برادران نے سر جوڑ لیے
چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس، شریف برادران نے سر جوڑ لیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان چند ہی لمحوں میں پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں اور پریس کانفرنس شروع ہونے سے چند لمحے قبل شریف برادران نے سر جوڑ لیے اور ممکنہ پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے قبل شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات ہوئی جس دوران سابق وزیرداخلہ کی ممکنہ پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال کیاگیا، شہبازشریف نے نوازشریف کو چوہدری نثار علی خان کیساتھ ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو سے آگاہ کیا۔

مزید : لاہور