میں نے یا میرے کسی قریبی ساتھی نے کوئی خبر لیک نہیں کی :چوہدری نثار

میں نے یا میرے کسی قریبی ساتھی نے کوئی خبر لیک نہیں کی :چوہدری نثار
میں نے یا میرے کسی قریبی ساتھی نے کوئی خبر لیک نہیں کی :چوہدری نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں آج پورے 24دن بعد میڈ یا کے سامنے آیا ہوں ،اس دوران میں نے کوئی خبر لیک نہیں کی اور نہ ہی میرے کسی قریبی آدمی نے کوئی خبر لیک کی ۔پرویز رشید کے بیانات پر پیداہونے والی صورتحال کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ،اس کے بعد طرح طرح کی بیانات سامنے آئے جن میں سے اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں تھے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ ایسے بیانات کے حوالے سے کسی ایک بات کی وضاحت کرتا تو دیگر کی نہ کر پاتا ،میڈ یا کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر میرے حوالے سے کوئی بات سنیں تومیڈ یا پر نشر کرنے سے پہلے میرے سے تصدیق ضرور کر لیا کریں۔

مزید خبریں :تحریک انصاف 25 اگست کو سکھر میں جلسے کرے گی، جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی قیادت کو ٹاسک دیدیا

مزید : قومی /اہم خبریں