دوران پرواز مسافر جہاز میں بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اچانک باہر جہاز کے ساتھ چلتی ایسی چیز نظر آ گئی کہ سانس حلق میں ہی اٹک کر رہ گیا کیونکہ۔۔۔

دوران پرواز مسافر جہاز میں بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اچانک باہر ...
دوران پرواز مسافر جہاز میں بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اچانک باہر جہاز کے ساتھ چلتی ایسی چیز نظر آ گئی کہ سانس حلق میں ہی اٹک کر رہ گیا کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز برطانیہ سے سپین جانے والی جیٹ ٹو کی ایک پرواز میں بیٹھے مسافر نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو جہاز کے ساتھ اڑتی ہوئی ایک ایسی چیز دیکھ لی کہ اس کا سانس حلق میں ہی اٹک کر رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک لڑاکا جنگی طیارہ تھا جو مسافر جہاز کے ساتھ اڑ رہا تھا اور اس کی نگرانی کر رہا تھا۔ یہ مسافر پرواز سپین سے برطانوی شہر برمنگھم واپس آ رہی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ لڑاکا طیارہ فرانس کی فضائی فوج کا تھا جو مسلسل 15منٹ تک جیٹ ٹو کی پرواز کا پیچھا کرتا رہا، جس سے پرواز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فضائی کمپنی جیٹ ٹو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم نے فرانسیسی ایوی ایشن حکام سے رابطہ کیا ہے اور پوچھا ہے کہ ان کا لڑاکا طیارہ ہماری پرواز ایل ایس 1204کا پیچھا کیوں کرتا رہا؟ ہمیں ان کے جواب کا انتظار ہے۔“رپورٹ کے مطابق ایک خاتون مسافر سارہ ہیٹفیلڈ کا کہنا تھا کہ ”ایک مسافر نے کھڑکی سے لڑاکا طیارے کو دیکھا اور یہ بات جلد ہی پورے طیارے میں پھیل گئی اور ہر مسافر خوفزدہ ہو گیا۔ اس پر جہاز کے عملے نے اعلان کیا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں لیکن مسافر تب تک خوفزدہ رہے جب تک لڑاکا طیارہ ہمارے جہاز کا پیچھا کرتا رہا۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس