”یہ ملک دنیا کے خاتمے کا باعث بنے گا“ کئی سال قبل 3جنگوں کی درست پیش گوئی کرنے والے شخص کی ایک اور پیش گوئی منظرعام پر آ گئی، کس ملک کے بارے میں یہ کہا؟ جان کر آپ کے بھی واقعی ہوش اڑ جائیں گے کیونکہ آج کل۔۔۔
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہودی مذہبی سکالر لیوی سادیا نہمانی تین جنگوں کی درست پیش گوئی کر چکے ہیں اور اب انہوں نے شمالی کوریا کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سادیا نہمانی نے کہا ہے کہ ”شمالی کوریا وہ ملک ہے جو دنیا کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ اس کی امریکہ کے ساتھ ایٹمی جنگ ہو گی جو دنیا کو تباہ کر دے گی۔“
عام یہودی شام، ایران اور عراق جیسے ممالک کو خطرہ سمجھتے ہیں لیکن نہمانی کا کہنا ہے کہ ”یہ ممالک دنیا کے لیے خطرہ نہیں بلکہ شمالی کوریا اس جنگ کا باعث بنے گا جو دنیا کی تباہی پر منتج ہو گی۔آج ہم شمالی کوریا کو دیکھتے ہیں کہ وہ ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔ یہ ہمارے لیے تیار ہو رہے ہیں۔“واضح رہے کہ سادیا نہمانی نے یہ پیش گوئی 12دسمبر 1994ءکو کی تھی۔ اب امریکہ، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ نہمانی کی یہ پیش گوئی بھی بہت جلد درست ثابت ہو نے جا رہی ہے کیونکہ فریقین اس وقت جنگ کی نہج پر کھڑے ہیں جس کے متعلق عالمی ماہرین نے خبردار کر رکھا ہے کہ اگر ان میں تصادم ہوا تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہو جائے گا اور دنیا بڑی تباہی سے دوچار ہو جائے گی۔