”اُس دلہن کی شادی میں نے خراب کر دی، میری وجہ سے وہ اپنی شادی کی پوری تقریب کے دوران مسلسل روتی رہی کیونکہ۔۔۔“ آدمی نے ناقابلِ یقین واقعہ سنا دیا، ایسا کیا کام کیا تھا؟ جان کر ہر دلہن تو کیا دولہوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا دن دولہا دلہن کی زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے۔ اس روز اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو انہیں زندگی بھر اس کا قلق رہتا ہے۔ایسے ہی برطانیہ میں ایک دلہن کے ساتھ اس کی شادی کے روز ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ وہ تمام تقریب میں روتی رہی، اور اس واقعے کا سبب بننے والا شخص آج بھی اس پر نادم ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام اولیور ہے جو اس وقت ویٹر کی نوکری کرتا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں ڈوفیلڈ کے ایک شادی ہال میں ویٹر تھا جہاں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔“
”منیجر نے مجھے کھانوں کی ایک ٹرے دی اور کہا کہ دولہا دلہن کی میز پر جا کر دے آﺅ۔ وہاں دولہا دلہن کے علاوہ ان کے والدین بھی بیٹھے تھے۔ ٹرے چھوٹی تھی اور اس میں سالن اور چٹنی کے ڈونگے زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے اوپر رکھے ہوئے تھے۔ جب میں میز پر گیا اور ٹرے رکھنے لگا تو چٹنی کا پیالہ سیدھا دلہن کے عروسی لباس پر جا گرا۔ہم نے اس کا لباس صاف کر دیا تھا لیکن اس کے بعد وہ تقریب میں تمام وقت روتی ہی رہی۔ مجھے آج بھی یہ واقعہ یاد کرکے دکھ ہوتا ہے کہ میں نے اس دلہن کا خوشی کادن خراب کر دیا تھا۔“