آج پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی تربیتی کیمپ نہیں ہے:چوہدری نثار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ میں آج کہہ سکتا ہوں کہ بعد اب پاکستا ن میں دہشتگردوں کا کوئی بھی تربیتی کیمپ موجود نہیں ہے۔
چوہدری نثار علی خان کیا بات کرنے جارہے ہیں؟ ترجمان نے پریس کانفرنس سے چند لمحے قبل ہی بتادیا
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہناتھا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور ہمیں ثابت قدمی کیساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آج میں یہ کہہ سکتا ہو ں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کاکوئی بھی تربیتی کیمپ موجود نہیں ہے تمام تربیتی کیمپ سرحد پار ہیں ،تاہم اب شدت پسند آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں۔