’یہ سعودی تو سارے کے سارے سالے۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ای میل لیک ہو گئی، اس میں سعودیوں کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ دو سب سے قریبی دوستوں کے درمیان سب سے بڑی لڑائی ہو گئی

’یہ سعودی تو سارے کے سارے سالے۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ای میل لیک ہو ...
’یہ سعودی تو سارے کے سارے سالے۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ای میل لیک ہو گئی، اس میں سعودیوں کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ دو سب سے قریبی دوستوں کے درمیان سب سے بڑی لڑائی ہو گئی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات انتہائی قریبی دوست اور اتحادی ہیں۔ قطر کے ساتھ تنازعے میں بھی متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دیا اور قطر پر ہر طرح کی پابندیاں عائد کیں لیکن اب ایک اماراتی سفیر کی ای میل لیک ہو گئی ہے جس میں اس نے سعودی باشندوں کے متعلق ایسی بات کہہ رکھی ہے کہ دونوں دوست ممالک میں پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے امریکہ میں تعینات سفیر یوسف عتیبہ نے لیک ہونے والی ای میل میں سعودی عرب کے متعلق لکھا ہے کہ ”یہ سعودی عرب تو سارے کا سارا ملک ہی سالا احمق ہے۔“

یوسف عتیبہ کی یہ ای میلز ہیکنگ گروپ ’گلوبل لیکس‘ نے ہیک کرکے لیک کی ہیں۔ اپنی بیوی عبیر شوکرے کو لکھی گئی ایک ای میل میں یوسف عتیبہ نے لکھا ہے کہ ”وہ (سعودی)انتہائی بے وقوف ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہاں سرخ گلاب بلیک مارکیٹ میں انتہائی مہنگے فروخت ہو رہے ہوں گے۔ انہیں دل کی شکل کی چاکلیٹ پر بھی پابندی عائد کر دینی چاہیے تھی۔“یوسف نے اپنی بیوی کو یہ ای میل اس وقت بھیجی جب ویلنٹائنز ڈے پر سعودی حکومت نے سرخ گلاب کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اماراتی سفارتخانے نے تصدیق کر دی ہے کہ لیک ہونے والی ای میلز سے وابستہ ہاٹ میل اکاﺅنٹ یوسف عتیبہ کا ہی ہے۔

مزید : عرب دنیا