جس دن میں آیا اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی جو آج تک لگی ہوئی ہے،حیران ہوں شاہد خاقان عباسی نے ایک میٹنگ میں یہ بات پھر کردی:چوہدری نثار

جس دن میں آیا اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی جو آج تک لگی ہوئی ہے،حیران ...
جس دن میں آیا اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی جو آج تک لگی ہوئی ہے،حیران ہوں شاہد خاقان عباسی نے ایک میٹنگ میں یہ بات پھر کردی:چوہدری نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پرویز رشید کے بعد نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ”کھری کھری“ سنا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”عمران خان نے مجھے بھی نازیبا پیغامات بھیجے“ عائلہ ملک بھی میدان میں آ گئیں لیکن ۔۔۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایک میٹنگ میں کہا کہ ہم اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور حیران ہوں کہ انہوں نے پابندی لگانے کی بات کی۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جس دن میں آیا اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی جو آج تک لگی ہوئی ہے اور پھر اجراءشدہ لائسنسوں کی تصدیق کی جس دوران غیر ممنوعہ بور کے 2 لاکھ سے زائد لائسنس منسوخ بھی کئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”آج میں یہ چیز آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔۔“ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی پرویز رشید کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 30 ہزار پاسپورٹس بھی منسوخ ہوئے جبکہ موبائل سموں کے معاملے پر بھی بہت کام کیا اور آج ملک میں غیر قانونی سمیں نہیں ہیں۔

مزید : قومی