”نواز شریف آخری رات میرے پاس آئے اور۔۔۔“ چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا، نواز شریف کو زوردار جھٹکا دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان آخری رات تک کابینہ میں شامل ہونے کیلئے قائل کرتے رہے لیکن اختلاف رائے کے باعث خود کو علیحدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”آج میں یہ چیز آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔۔“ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی پرویز رشید کے پیروں تلے سے زمین نکال دی
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر موقف مختلف ہو تو پیچھے ہٹ جانا چاہئے اور اسی وجہ سے میں پیچھے ہٹا جبکہ نواز شریف کیساتھ اختلاف رائے آج بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کا شکرگزار ہوں کہ وہ اور شاہد خاقان عباسی آخری رات تک مجھے کابینہ میں شامل ہونے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر اختلاف رائے ہونے کے باعث میں نے خود کو علیحدہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”عمران خان نے مجھے بھی نازیبا پیغامات بھیجے“ عائلہ ملک بھی میدان میں آ گئیں لیکن ۔۔۔
میں استعفے پرقائم رہا، اس لئے وزارت سے علیحدہ ہونا مناسب سمجھا۔ پاکستان میں کتنے لوگ ہیں جو اصولی طور پر مستعفی ہوئے؟