’ صرف یہی آدمی صلح کروا سکتا ہے وہ قطری جس پر سعودیوں کا بھی دل آگیا، اُس کے دیوانے ہو گئے، یہ کون ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

’ صرف یہی آدمی صلح کروا سکتا ہے وہ قطری جس پر سعودیوں کا بھی دل آگیا، اُس کے ...
’ صرف یہی آدمی صلح کروا سکتا ہے وہ قطری جس پر سعودیوں کا بھی دل آگیا، اُس کے دیوانے ہو گئے، یہ کون ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر کا تنازعہ ختم کروانے کے لیے ترکی اور کویت نے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن ناکام رہے لیکن اب سعودی شہریوں نے ایک ایسے شخص کی ثالثی قبول کر لی ہے اور اس کے دیوانے ہو گئے ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ قطر ہی کے شیخ عبداللہ بن علی الثانی ہیں، جو قطری شاہی خاندان کے ایک سینئر فرد ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاﺅنٹ بنایا ہے اور اس تنازعے پر اپنا نقطہ نظر دیا ہے جس پر سعودی شہری ان پر فریفتہ ہو گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر سعودی شہریوں کی بڑی تعداد انہیں یہ تنازعہ ختم کروانے کے لیے بہترین شخص قرار دے رہی ہے۔


شیخ عبداللہ علی الثانی نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بناتے ہی پہلی ٹوئٹ میں قطری عازمین حج کو سہولیات یقینی بنانے کا حکم دینے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق شیخ عبداللہ سعودی عرب سمیت پورے عرب خطے میں بہت اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ ان کے دادا قطر کے تیسرے اور ان کے والد چوتھے حکمران تھے۔ اب ان کے بھائی شیخ احمد بن علی الثانی قطر کے پانچویں حکمران ہیں۔ شیخ عبداللہ علی الثانی نے ٹوئٹر پر شاہ سلمان سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ”جو قطر باشندے سعودی عرب میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے ملنا چاہتے ہیں ان کے لیے ہاٹ لائن بھی قائم کی جائے۔“ شاہ سلمان نے ان کی یہ درخواست فوراً قبول کر لی اور ایک ہاٹ لائن قائم کر دی۔ بعدازاں شیخ عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ہی اس ہاٹ لائن کا نمبر بھی پوسٹ کیا اور لکھا کہ جن قطری باشندوں کو سعودی عرب کے متعلق کوئی ضرورت درپیش ہے وہ اس نمبر پر رابطہ کریں۔“

مزید :

عرب دنیا -