2 دولہے ، ایک دلہن اور شادی کے فوراً بعد۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ جان کر پاکستانی مردوں کو شادی سے ہی ڈر لگنے لگے گا

2 دولہے ، ایک دلہن اور شادی کے فوراً بعد۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ جان کر پاکستانی ...
2 دولہے ، ایک دلہن اور شادی کے فوراً بعد۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ جان کر پاکستانی مردوں کو شادی سے ہی ڈر لگنے لگے گا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 2دولہوں کے ساتھ ایک لڑکی نے ایسا ہاتھ کیا ہے کہ جان کر مردشادی کے نام سے ہی ڈرنے لگیں گے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راج کوٹ کے 32سالہ روپیش چیڈوا اور وانکینر کے 31سالہ گوارنگ میرانی نے شادی کے لیے ایجنٹ کو لاکھوں روپے دیئے، لیکن شادی کے چند دن بعد ہی دونوں کی دلہنیں گھر سے نقدی، زیورات و دیگر قیمتی اشیاءلے کر فرار ہو گئیں۔ جب انہوں نے اپنے اپنے علاقے میں پولیس کو رپورٹ کی تو پولیس نے کچھ دن بعد انکشاف کیا کہ وہ دونوں ایک ہی نوسرباز لڑکی کا شکار بنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روپیش نے ایجنٹ کو 1لاکھ 11ہزار بھارتی روپے (تقریباً 1لاکھ 82ہزارپاکستانی روپے) اور میرانی نے 1لاکھ 22ہزار بھارتی روپے ( تقریباً 2لاکھ پاکستانی روپے) دیئے تھے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جو شادیاں کرکے لوگوں کو لوٹتا ہے اور شادیاں کروانے والے کئی ایجنٹ بھی اس میں ملوث ہوتے ہیں۔ان دونوں واقعات میں ملوث لڑکی کی شناخت پونم سوما کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ” پونم سوما احمد آباد کی رہائشی ہے۔اسے، شادی کرانے والے ایجنٹ اور دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔“

مزید : بین الاقوامی