بانی ایم کیو ایم اور کلبھوشن یادیو کا معاملہ ایک ہے دونوں کو سزائے موت کی سزا ملنی چاہیے : سہیل انور سیال

بانی ایم کیو ایم اور کلبھوشن یادیو کا معاملہ ایک ہے دونوں کو سزائے موت کی سزا ...
بانی ایم کیو ایم اور کلبھوشن یادیو کا معاملہ ایک ہے دونوں کو سزائے موت کی سزا ملنی چاہیے : سہیل انور سیال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بانی ایم کیو ایم کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے تشبیہ دیتے ہوئے پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیا ل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور غدار پاکستان کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور بانی ایم کیوایم کو غداری وطن کے جرم میں پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ایک جیسی سزا دی جانی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو اور بانی ایم کیو ایم کا پاکستان میں ایک ہی کردار رہا ہے اور دونوں افراد ایک جیسی سزا کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے مرحلے میں دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کرنے پر فوج کو بھی اعتماد میں لیا گیا، آئی ایس آئی اور فوج کے سابق سربراہ سے تصدیق کرسکتے ہیں:چوہدری نثار

صوبائی وزیر داخلہ نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت کراچی آپریشن کے لیے صوبائی حکومت کو فنذر فراہم نہیں کر رہی۔ کراچی آپریشن سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کراچی آپریشن کے آدھے اخراجات سندھ حکومت اور آدھے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کا وعدہ تھا کہ وہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بحال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

”آج میں یہ چیز آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔۔“ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی پرویز رشید کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

سہیل انور سیال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کراچی آپریشن کو بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھا اور اسے اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ تھی اور ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت کی مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت ہے لیکن پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی، وہ یہ بتائیں کہ ان کے ساتھ زیادتی کون کر رہا ہے۔

مزید : کراچی