عدالت کا تحریری فیصلہ ملاتو پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے دیا:چوہدری نثار

عدالت کا تحریری فیصلہ ملاتو پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے دیا:چوہدری نثار
عدالت کا تحریری فیصلہ ملاتو پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے دیا:چوہدری نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ عدالت کا تحریری فیصلہ ملا تو پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے دیا،ضمانتیں عدالتیں لیتی ہیں وزارت داخلہ کسی کی ضمانت نہیں لیتی۔

آج پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی تربیتی کیمپ نہیں ہے:چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہناتھا کہ خدا کیلئے میڈیا سیاستدانوں کو نشانہ بنائے،پرویز مشرف کے معاملے پر کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں ، سابق صدر کو عدالت کی جانب سے حکم موصول ہونے پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہاکہ میں نے مشرف کے بیرون ملک جانے پر یہ بات نہیں کی تھی کہ وہ تین ہفتوں میں واپس آجائیں گے،ضمانتیں عدالتیں لیتی ہیں وزارت داخلہ کسی کی ضمانت نہیں لیتی۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ مشرف کی واپسی سے متعلق ٹرائل کورٹ لکھے گا تو ریڈوارنٹ جاری ہوں گے ۔

مزید : قومی