”ڈان لیکس کی رپورٹ۔۔۔“ معاملہ نواز شریف کے ہاتھ سے بھی نکل گیا، چوہدری نثار نے پرویز رشید پر ”بم“ گرا دیا، (ن) لیگ کی صفوں میں تھرتھلی مچا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پر ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ شائع ہونی چاہئے تاہم یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ اسے پبلک کرے یا نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”نواز شریف آخری رات میرے پاس آئے اور۔۔۔“ چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا، نواز شریف کو زوردار جھٹکا دیدیا
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر انکوائری حکومت کے حکم پر ہوئی جبکہ وزارت داخلہ کا کام صرف اتنا ہوتا ہے کہ حکومت نے جو بھی انکوائری کروانی ہو، اس کا نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے۔ اس کمیٹی کے ممبران میں ریٹائرڈ جج، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ڈائریکٹر آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے تھے جو سینئر موسٹ تھے اور یہ وزارت داخلہ کے ماتحت نہیں تھے بلکہ ایف آئی اے کا جونیئر ترین آدمی وزارت دخلہ کے ماتحت تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”آج میں یہ چیز آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔۔“ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی پرویز رشید کے پیروں تلے سے زمین نکال دی
اب یہ ذمہ داری گورنمنٹ پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کی رپورٹ کو پبلک کرنے یا نہ کرے۔ آئندہ جب حکومت کے کسی شخص سے آپ کا سامنا ہو تو اس سے پوچھئے گا البتہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ رپورٹ شائع ہونی چاہئے۔