وزارت سے علیحدہ ہونے کی کوئی وجہ تھی ،یہ وقت اس وجہ کی تشہیر کے لیے مناسب نہیں ،سینئر صحافی کے سوال پر چوہدری نثار کا جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزارت سے علیحدہ ہونے کی کوئی وجہ تھی ،یہ وقت اس وجہ کی تشہیر کے لیے مناسب نہیں کیونکہ پارٹی اور لیڈرشپ کے لیے مشکل دور ہے ۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کے دوران سینئر صحافی صالح ظافر نے چوہدری نثار سے سوال کیا کہ آپ نے وزارت داخلہ سے استعفیٰ کیوں دیا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص وفاقی وزارت سے ایسے ہی اپنے آپ کو علیحدہ نہیں کر لیتا کچھ ایشوز ہوتے ہیں ،اس وقت اگر ان پر اظہار خیال کروں تو شائید پارٹی کو نقصان ہو ۔انہوں نے کہا کہ عام حالات میں کردیتا یہ بات کر دیتا تو اتنا مسئلہ نہیں تھا اور میرے ذہن میں بھی تھا کہ ساری چیزوں کو ذہن میں رکھ کر استعفیٰ تیار کر کے بھیجوں اور اس کو پبلک بھی کروں لیکن اس وقت نارمل حالات نہیں ہیںکیونکہ اس وقت پارٹی اور لیڈر شپ مشکل میں ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی وجہ ہوتی ہے کہ بندہ وزارت سے اپنے آپ کو علیحدہ کرتے ہے،اس وجہ کی تشہیر اس وقت مناسب نہیں ہو گی ۔
مزید خبریں :”ڈان لیکس کی رپورٹ۔۔۔“ معاملہ نواز شریف کے ہاتھ سے بھی نکل گیا، چوہدری نثار نے پرویز رشید پر ”بم“ گرا دیا، (ن) لیگ کی صفوں میں تھرتھلی مچا دی