پارٹی کے اندرونی اختلافات کو پریس کانفرنسز کے ذریعے بیان نہیں کرنا چاہیے:سید طلعت حسین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیر صحافی سید طلعت حسین کا سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے تو چوہدری نثا ر کی پریس کانفرنس کی سمجھ نہیں آتی ،ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا کے سامنے بیان نہیں کرنا چاہیے ،مگر دوسر ی طرف وہ ان معاملوں پر بات بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھٰٰیں
سید طلعت حسین کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ وہ میڈیا میں پریس کانفرنسز کے ذریعے اپنی پوزیشن مستحکم رکھنا چاہتے ہیں ،لیکن اس طرح کے اقدامات سے ان کا قد کاٹھ اونچا نہیں ہوگا،طلعت حسین کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی سیاسی لیڈر اپنی حکومتی پوزیشن چھوڑ جاتا ہے تو ان کو اخلاقیات یاد آجاتی ہے ،اس معاملے میں دیکھیں تو چوہدری نثار پہلے تو نواز شریف کے ساتھ رہے ہیں جبکہ آج وہ پارٹی میں اختلاف کی باتیں کر رہیں۔