نیب نے نہ پہلے کام کیا نہ اب کر رہی ہے :جہانگیر ترین
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نیب نے پہلے کام کیا نہ اب کر رہی ہے،ادارے کوکو کھل کر کام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
آج نیب میں طلبی کا کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا: ترجمان شریف فیملی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نیب پہلے کی طرح ہی کام کررہی ہے،اس میں کوئی بہتر ی نہیں آئی نیب کو چاہیے کہ کھل کر سامنے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچے نیب کے سامنے پیش نہیں ہو رہے، نواز شریف کو مخاظب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو پتا نہیں چلا ابھی تک کہ آپ کو بلایا گیا ہے۔نواز شریف کی سیاسی تنہائی بڑھتی جارہی ہے ،مجھے لگتا ہے کہ آصف زرداری نے نواز شریف کوچھوڑ دیا۔
چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اپنی چار سالہ کارکردگی بتائی اس کے علاوہ تو کوئی اور خاص بات نہیں ہے۔
دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال کم کرنا چاہتے ہیں ہے:مراد علی شاہ
خیبر پختوں خوامیں ڈینگی کے مسئلے پر قابو پا لیں گے،عمران خان، وزیر اعلی کے پی اور وزیر صحت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔