آزاد کشمیر میں نوجوان لڑکی پر اسرار طور پر قتل، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

آزاد کشمیر میں نوجوان لڑکی پر اسرار طور پر قتل، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے ...
آزاد کشمیر میں نوجوان لڑکی پر اسرار طور پر قتل، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

  

فارورڈ کہوٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں نوجوان لڑکی پر اسرار طوپر قتل ، پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ۔ مقامی پولیس کے مطابق لڑکی چند دنوں سے لاپتہ تھی ، جس کی گمشدگی کے بعد تلاش کے دوران لاش ملی ہے ۔ اس حوالے مزید تفتیش جاری ہے اصل حقائق جلد ہی سامنے لے آئیں گے۔

مشرف وزارت داخلہ سے پوچھ کر نہیں گئے، عدالتوں نے انہیں بھیجا،حکومت کو ڈان لیکس پبلک کرنا چاہئے: چوہدری نثار

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کی تحصیل خورشید آباد کے اے ایس آئی الیاس گیلانی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 16اگست کو نواحی گاﺅں کالا مولا جنوبی کے رہائشی غلام قادر ڈار نے پولیس چوکی خورشید آباد میں یہ رپورٹ درج کروائی کے اس کی بیٹی (ص)گھر سے لاپتہ ہے جس پرہم نے تلاش جاری کر دی ہمیں ایس پی حویلی ، ڈی ایس پی حویلی اور ایس ایچ او حویلی نے سختی سے ہدایات جاری کیں تھیں آپ فوری طور پر اس خاتون کو برآمد کریںاس پر ہم نے ٹیم تشکیل دی اور آج کالا مولا جنوبی سے تقریباً 6-7کلو میٹر دور ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کے زیروپوائنٹ کے قریب اس لڑکی کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ نعش کی حالت بہت خراب تھی ، وقوعہ سے ایسا لگ رہا تھا کہ اسے قتل کرنے کے بعد یہاں چھپایا گیا ہے۔اے ایس آئی الیاس گیلانی نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سردار یونس ، پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر چلے گئے ہیں۔ اور اس کیس اصل حقائق جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔

مزید : مظفرآباد