چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ،سابق وفاقی وزیر داخلہ کو بلآخر ایسا مشورہ دے دیا کہ نواز شریف بھی غصے سے تلملا اٹھیں گے

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ،سابق وفاقی وزیر ...
چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ،سابق وفاقی وزیر داخلہ کو بلآخر ایسا مشورہ دے دیا کہ نواز شریف بھی غصے سے تلملا اٹھیں گے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار جو کہنا چاہ رہے ہیں وہ کہہ نہیں پارہے ،میں مشورہ دوں گا وہ جو بھی کہنا چاہتے ہیں کھل کرکہیں ۔چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کافی عرصے سے کچھ کہنا چاہ رہے ہیں لیکن کہہ نہیں پارہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار آج کل کنفیوژ لگ ر ہے ہیں ،انہیں مشورہ دوں گا کہ جو بھی کہنا ہے کھل کر کہیں اور کھل کر کھیلیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی زیادہ سے زیادہ حلقے کی سیاست پر نظر ہوتی ہے ،اسلام آباد سے لاہور روانگی پر راولپنڈی میں نواز شریف کا سب سے کمزور استقبال چوہدری نثار کے حلقے سے ہوا ۔شیخ رشید نے کہا کہ اداروں میں پاناما لیکس سے زیادہ اہم ڈان لیکس ہے ،نجفی رپورٹ،جے آئی ٹی والیم 10اور ڈان لیکس جلد مارکیٹ میں آجائیں گی۔

مزید خبریں :وزارت سے علیحدہ ہونے کی کوئی وجہ تھی ،یہ وقت اس وجہ کی تشہیر کے لیے مناسب نہیں ،سینئر صحافی کے سوال پر چوہدری نثار کا جواب

مزید : قومی