بنگلہ دیش نے31 روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی واپس بھیج دی

بنگلہ دیش نے31 روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی واپس بھیج دی
بنگلہ دیش نے31 روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی واپس بھیج دی

  

ڈھاکہ(صباح نیوز)بنگلہ دیش میں کوسٹ گارڈ نے ایک ایسی کشتی کو ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جس میں 31روہنگیا مسلمان میانمار میں حالیہ فوجی کارروائیوں سے بچ کر پناہ لینے کے لئے آئے تھے۔

جرمن مسلمانوں پر پْرتشدد حملوں میں اضافہ،21افرادکو سزائیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈ کو یہ کشی ناف دریا میں ملی جو کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحد ہے جبکہ کشتی پر موجود پناہ گزینوں میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان شیخ فخر نے بتایا کہ کشتی پر موجود پناہ گزینوں نے بتایا کہ وہ تشدد سے بھاگ کر آئے ہیں۔پناہ کے طلبگاروں میں 18 مرد، 9 خواتین اور 4 بچے تھے جن میں 2 افراد زخمی بھی تھے۔ شیخ فخر نے افسوس کے ساتھ کہا کہ پھر بھی ہمیں انھیں واپس بھیجنا پڑا۔واضح رہے کہ پناہ گزینوں کی حالیہ بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ کئی ماہ سے جاری میانمار میں فوجی کارروائی ہے جس میں ملک کی مسلمان اقلیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی