چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری لندن کے لیے روانہ ہو گئے

چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری لندن کے لیے روانہ ہو گئے
چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری لندن کے لیے روانہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری لند ن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل 92نیوز کے مطابق چیئر مین نیب قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 785کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیںجہاں وہ چند روز قیام کریں گے ۔قمر الزمان چوہدری لندن سے آسٹریا جائیں گے اس دوران وہ انسداد کرپشن کی بین الااقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔چیئر مین نیب کی عدم موجودگی میں امتیاز تاجور قائم مقام چیئر مین ہونگے ۔واضح رہے کہ پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف ،حسین نواز اور حسین نواز کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں تاہم وہ ابھی تک وہ پیش نہیں ہوئے ،ایسی صورتحال میں پاکستانیوں کی نظریں نیب کی کارروائی پر لگی ہوئی ہیں۔ادھر نجی نیوز چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 24اگست کو لندن روانہ ہونگے جہاںوہ قیام کے دوران وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے ۔
مزید خبریں :سابق وزیراعظم نواز شریف 24 اگست کو لندن روانہ ہو ں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -