این ایس ای آر قومی اثاثہ، ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں: ماروی میمن

این ایس ای آر قومی اثاثہ، ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں: ماروی میمن
این ایس ای آر قومی اثاثہ، ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں: ماروی میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی کی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری ( این ایس ای آر) ایک قومی اثاثہ ہے جو ملک میں ہر سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے اہم ہے، یہ صرف غریبوں کی مالی معاونت کیلئے انکی شناخت ہی نہیں کرتی بلکہ اداروں کی بڑی تعداد اپنے فلاحی اقدامات کیلئے بھی اسے استعمال کرتی ہیں۔

آزاد کشمیر میں نوجوان لڑکی پر اسرار طور پر قتل، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے
وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے جیکب آباد کی تحصیل تھل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئے سروے کیلئے این ایس ای آر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ این ایس ای آر پاکستان میں گھرانوں کی آبادی کے اعدادو شمارکی واحد ڈائریکٹری ہے۔ اس وقت پائلٹ اضلاع میں این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے نیا سروے جاری ہے جو اگست کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد ملک گیر سروے کا آغاز ہوگا۔ موجودہ حکومت این ایس ای آر کو دنیا میں پہلے نمبر پر لانے کیلئے پ±رعزم ہے جو اس وقت دنیا کے پانچویں نمبر پر ہے، اب تک متوقع گھرانوں کا 110%اندراج کر کے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا جا چکا ہے۔

مزید :

قومی -