اداکارہ چترانگدہ سنگھ کے قبائلی روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

اداکارہ چترانگدہ سنگھ کے قبائلی روپ نے مداحوں کو حیران کردیا
اداکارہ چترانگدہ سنگھ کے قبائلی روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے لیکمی فیشن ویک 2017ء میں قبائلی خاتون کا روپ دھار کر مداحوں کو حیران کر دیا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے ایسی سیلفی شیئر کردی کہ بھارتی شرم کے مارے اپنا منہ چھپانے لگے
بھارتی میڈیا کے مطابق حال میں منعقدہ لیکمی فیشن ویک میں دیگر نامور اداکاراوں کے ساتھ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ڈیزائنر نیہا اگروال کا ڈیزائن کردہ روایتی قبائلی طرز کا لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔انہوں نے اپنی اداؤں کے جلوے بکھیر کر مداحوں سے خوب داد وصول کی۔واضح رہے کہ اداکارہ نے حال میں فلم ’’بابو موشائی بندوق باز ‘‘کی عکسبندی مکمل کروائی ہے جس میں ان کے ہیرو اداکار نواز الدین صدیقی ہیں جبکہ یہ فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -