پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر،درپیش خطرات سے نمٹنے کے پوری طرح تیا ر ہیں :جنرل زبیر محمود حیات

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر،درپیش خطرات سے نمٹنے کے پوری طرح تیا ر ہیں :جنرل ...
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر،درپیش خطرات سے نمٹنے کے پوری طرح تیا ر ہیں :جنرل زبیر محمود حیات

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیسکوم کے دورے کے دوران کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر  ہے ۔ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکوم کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ ملک کا دفاع نیسکوم کی کارکردگی کی وجہ سے ناقابل تسخیر ہو گیا ہے ۔   چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نیسکوم کے  اسٹریجک سسٹم پر اظہار اطمینان کیا ہے۔جنرل زبیرمحمود حیات کو نیسکوم کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان امن پسند ملک ہے،پاکستان کسی صورت اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیسکام کی کوششوں سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری لندن کے لیے روانہ ہو گئے

جنرل زبیرمحمود حیات نے نیسکوم کے سائنسدانوں اور انجینیرز کی خدمات کوسراہا ،اس موقع پر چئرمین نیسکوم اور ڈی جی ایس پی ڈی بھی موجود تھے۔

مزید : قومی