عالیہ بھٹ اور ورون دھون کا دوبارہ ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ

عالیہ بھٹ اور ورون دھون کا دوبارہ ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ
عالیہ بھٹ اور ورون دھون کا دوبارہ ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فہد مصطفی کے شو کی روح رواں فبیہہ شیراز ی کو تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا ،یہ در اصل کس شہر کی رہائشی ہیں اور تنخواہ کتنی ہے ؟جواب جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارورون اور عالیہ نہیں چاہتے کہ فلم نگری میں انہیں ایک رومانوی جوڑی کے طور پر جانا جائے لہٰذا دونوں نے کیرئیر کے عروج پر کچھ نیا اور مختلف کرنے کے لیے فلموں میں ایک ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک دونوں اداکار 3کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔انہوں نے 2012 میں ’’فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور دونوں کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔اس کے بعد بھی دونوں کی فلمیں ’’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘‘ اور ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی اور دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بھی پزیرائی ملی۔

مزید :

تفریح -