چوہدری نثارایک ہانڈی میں دو حلوے پکانے کی کوشش کر رہے ہیں : شیری رحما ن

چوہدری نثارایک ہانڈی میں دو حلوے پکانے کی کوشش کر رہے ہیں : شیری رحما ن
چوہدری نثارایک ہانڈی میں دو حلوے پکانے کی کوشش کر رہے ہیں : شیری رحما ن

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنماءپیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ایک ٹانگ پارٹی میں رکھتے ہیں اور پالیسیوں پر تنقید بھی کر رہے ہیں وہ ایک ہانڈی میں دو حلوے پکانے کی کوشش کررہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے اندر بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ اس میں تین دھڑے بن چکے ہیں اور ایک دھڑے کی قیادت مریم نواز کر ہی ہیں۔

این ایس ای آر قومی اثاثہ، ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں: ماروی میمن

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام”نیا پاکستان “ سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماءسینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا رویہ قطعا غیر جمہوری ہے میں نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا مگر کبھی پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف تنقید نہیں کی۔ چوہدری نثار پریس کانفرنس کرکے جو باتیں کر رہے ہیں ن لیگ کو اس کا جواب دینا ہوگامگر لیگی قیادت جان بوجھ کر گومگو کی کیفیت پیدا کر رہی ہے انہیں ہر معاملے پر واضح اور دو ٹوک مئو قف دینا ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے عدالت میں ریفرنس دائر کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے مطابق یہ ایک جعلی ڈاکومنٹ ہے تو اس پر انہیں فوری طور پر اپنا ردعمل دینا چاہئے تھا ۔ حکومت کی جانب سے ایسی خبروں پر خاموشی اداروں کے درمیان تصادم کو فروغ دے رہی ہے،حکمرانوں کو اس پر فوری مئوقف دینا چاہیے۔

مزید : قومی