افغانستان ، طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپ،8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان ، طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپ،8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
افغانستان ، طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپ،8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

  

ہلمند(آئی این پی ) افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں 8سکیورٹی اہلکار ہلاک اور9 زخمی ہو گئے ۔

ایک لاکھ 20ہزار60غیر قانونی عازمین نے مکہ مکرمہ دراندازی کی کوشش کی:محکمہ امن عامہ

غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ایک حکومتی اہلکار حاجی عبدالاحد سلطان زئی کاکہنا تھاکہ طالبان نے خالاج کے علاقے میں واقع ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس کے بعد یہ جھڑپ شروع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں 8 پولیس اہلکارہلاک اور9 زخمی بھی ہوئے۔ سلطان زئی کے مطابق یہ حملہ آور نوا ڈسٹرکٹ میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن ملکی سکیورٹی فورسز نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

مزید : بین الاقوامی