نواز شریف اپنے خود دشمن ہیں، میاں صاحب سے مفاہمت کا باب بند ،:ن لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے بیٹھی: آصف علی زرداری

نواز شریف اپنے خود دشمن ہیں، میاں صاحب سے مفاہمت کا باب بند ،:ن لیگ کو اندرونی ...
نواز شریف اپنے خود دشمن ہیں، میاں صاحب سے مفاہمت کا باب بند ،:ن لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے بیٹھی: آصف علی زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی بھی دشمن نہیں ہے وہ اپنے دشمن خود ہی ہیں۔ چار سال تک پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا ، اب میاں صاحب سے مفاہمت کا باب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔ن لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے بیٹھی ہے جس کے باعث میاں صاحب کی کشتی ڈگمگا رہی ہے۔

مشرف وزارت داخلہ سے پوچھ کر نہیں گئے، عدالتوں نے انہیں بھیجا،حکومت کو ڈان لیکس پبلک کرنا چاہئے: چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری سے پارٹی رہنما ﺅں فیصل صالح حیات،نیلم جبار،بشیرریاض،عبدالقادرشاہین،قیوم سومرواورعزیز الرحمان چن نے ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں میں رہنماو¿ں کے درمیان سیاسی اورپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جبکہ این اے 120کاضمنی انتخاب بھرپوراندازسے لڑنے پر اتفاق رائے کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب بادشاہ بن گئے،وزرا،ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی نہیں ملتے تھے اب ان کی گردن کا سریا نکل گیا ہے اور یہ مفاہمت کی باتیں کر رہے ہیں۔پارلیمنٹ کو مقتدربنانےکی بجائے نوازشریف خوداختیارات کامنبع بن گئے اور ان کے دور اقتدار میں ان کی پارٹی کے لوگ دربدر رہے ہیں۔نواز شریف اپنے اعمال کی وجہ سے اس انجام کو پہنچے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالا دستی کے لئے کردار ادا کیا ہے مگر اب ن لیگ کے رویوں کی وجہ سے اس سے کنارہ کشی کی جارہی ہے ۔پیپلزپارٹی اپنی سیاسی حکمت عملی پرگامزن ہے اور انہوں نے نواز شریف کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ کا باب بند کردیا۔ہم نے میثاق جمہوریت کیا انہیں پر±امن اقتدار منتقل کیا ۔ہم نے جمہوریت کو مضبوط اور نواز شریف نے کمزور کیا.

مزید : قومی /اہم خبریں