میٹروبس میں بڑا گھپلا سامنے آگیا ،چین نے تحقیقات شروع کردیں ،ماہرمعیشت نے ایسا دعویٰ کردیا کہ شریف برادران کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے

میٹروبس میں بڑا گھپلا سامنے آگیا ،چین نے تحقیقات شروع کردیں ،ماہرمعیشت نے ...
میٹروبس میں بڑا گھپلا سامنے آگیا ،چین نے تحقیقات شروع کردیں ،ماہرمعیشت نے ایسا دعویٰ کردیا کہ شریف برادران کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر معیشت فرخ سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان میٹروبس پراجیکٹ سے1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ایک کمپنی کو دے دئیے گئے، چین نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔نجی نیوز چینل 92نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت فرخ سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان میٹروبس پراجیکٹ سے ایک کمپنی کو براستہ دبئی اور موریشس 1کروڑ75لاکھ ڈالر دئیے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم جس کمپنی کو گئی اس کا نام کیپٹل انجینئرنگ بتایا جارہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اس منصوبے کے مین کنٹریکٹر نے ایسے کسی معاملے کی تردید کی ہے۔ماہر معیشت نے بتا یا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میٹروبس کا منصوبی بھی مہنگا ترین تھا ،اس منصوبے کے ایک کلومیٹر کا خرچ دو کروڑ بنتا ہے جبکہ بھارت میں میٹرو روٹ کے ایک کلومیٹر پر 25 لاکھ خرچ آیا۔

مزید خبریں :مسلم لیگ ن کا کارکن تحریک انصاف کے کارکنان کے ہاتھوں قتل، تڑپادینے والی خبرآگئی ، 13 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مزید : قومی