عید قربان کی آمد آمد ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قربانی کا جانور خرید لیا

عید قربان کی آمد آمد ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قربانی کا جانور ...
عید قربان کی آمد آمد ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قربانی کا جانور خرید لیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر میں مسلمان  عید قربان کی تیاریاں ابھی سے شروع کئے ہوئے ہیں ،پاکستان میں بھی ہر شہر کے اندر مویشی منڈیاں سج چکی ہیں جہاں سے لوگ اپنی استطاعت کے مطابق قربانی کے جانور خریدتے نظر آتے ہیں ،ہمارے قومی ہیرو بھی عید قربان پر  اچھے سے اچھا جانور خرید نے کی کوشش کرتے اور اسے اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں ،اب خبر آئی ہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی قربانی کے لئے  جانور خرید لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید قربان کا دن جیسے جیسے قریب آ رہا ہے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے ،ہر صاحب استطاعت مسلمان کی کوشش ہے کہ وہ اچھے سے اچھا جانور اللہ کی راہ میں قربان کرے ،ایسے میں ہمارے قومی ہیرو اور کرکٹرز  نے بھی قربانی کے لئے جانور خریدنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سپرہائی وے  کراچی میں قائم مویشی منڈی کا اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ہمارہ  دورہ کیا اور وہاں پر موجود جانوروں میں سے ایک سفید اور بھورے رنگ کا بیل قربانی کے لیے پسند کرکے خریدا۔سرفراز احمد اپنے بڑے بھائی شفیق اور دیگر دوستوں  کے ہمراہ مویشی منڈی گئے تھے۔

مزید : کھیل