ایم کیوایم پاکستان کا وفد کل سے اہم سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات شروع کرے گا

ایم کیوایم پاکستان کا وفد کل سے اہم سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات شروع کرے گا
ایم کیوایم پاکستان کا وفد کل سے اہم سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات شروع کرے گا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان 22اگست کو ہونے والی اے پی سی میں کراچی کی دوسری بڑی سیاسی جماعتوں کی شرکت کویقینی بنانے کے لئے کل سے ملاقاتوں کاسلسہ شروع کر رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں 22اگست کوہونے اے پی سی میں شرکت کے لئے سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماﺅں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیوایم پاکستان نے اس کام کے لئے اپنے وفد کو حتمی شکل دے دی ،جس کی سربراہی عامر خان کر یں گے جبکہ دیگر ارکان میں امین الحق،شکیل احمداورفرقان سیدشامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑحیں

دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال کم کرنا چاہتے ہیں ہے:مراد علی شاہ

وفد کل پہلی بار پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کرے گا،اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ کے اہم رہنما سے ملاقات کرے گا۔

مزید : کراچی