بھارتی وزیراعظم نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لیے کشمیریوں کو گلے لگانے کا بیان دیا ہے: راجہ فاروق حیدر

بھارتی وزیراعظم نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لیے کشمیریوں کو گلے لگانے ...
بھارتی وزیراعظم نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لیے کشمیریوں کو گلے لگانے کا بیان دیا ہے: راجہ فاروق حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے اندر قابض ہندوستانی افواج کی جانب سے شہری آزادیوں پر قد غن ، حریت رہنما?ں کی گرفتاریاں، سیای ، مذہبی سماجی اجتماعات پر پابندیوں میں بین الاقوامی دنیا پر بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا ہے۔مہذب اقوام عالم قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لیں دفعہ 370 کو ختم کر کے وہاں غیر مقامی باشندوں کو مستقل طور پر بسانے کی ہندوستانی سازش کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے کشمیریوں کو گلے لگانے کا بیان جھوٹا اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک کوشش ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

مشرف وزارت داخلہ سے پوچھ کر نہیں گئے، عدالتوں نے انہیں بھیجا،حکومت کو ڈان لیکس پبلک کرنا چاہئے: چوہدری نثار
مظفر آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لیے کشمیریوں کو گلے لگانے کی بات کی کیونکہ کشمیریوں کی قربانیوں نا مساعد ترین حالات میں جدوجہد جاری رکھنے کے پختہ عزم نے بھارتی فوج اور حکومت کو نفسیاتی طور پر شکست دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود لائن آف کنٹرول کے علاقے سے منتخب ممبر اسمبلی ہیں آزادکشمیر کے عوام لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے مرعوب ہونے والے نہیں اور یہ پاکستان کا پہلا دفاعی حصار ہیں۔اگر ضرورت پڑی تو آزادکشمیر کی عوام مسلح افواج پاکستان کے ہمراہ دفاع وطن کے لیے لڑی جانے والی جنگ میںپاک فوج کے شانہ بشانہ حصہ لیں گے۔ہم بھارتی جارحیت اور دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں آزادکشمیر کی پانچ لاکھ آبادی لائن آف کنٹرول پر واقع ہے جو پیچھے نہیں ہٹی نہ ہٹے گی وہ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہے جبکہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب بھارتی فوج عوامی حمایت سے مکمل طور پر محروم ہے۔ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجینڈا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی مرضی سے حل کیا جانا چاہیے۔بائیس ہزار مربع میل پر بسنے والے 40 لاکھ کشمیری پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہیں ،پاکستان کے لیے جان ،مال سب حاضر ہے ،سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے ہر کشمیری جان سے گزر جانے کو سعادت عظیم سمجھتا ہے۔

مزید :

مظفرآباد -