وقت آگیا امریکا پاکستان کو ڈو مور کہنا چھوڑے، عالمی امن کیلئے ہمارا ملک بہت کر چکا ہے: رحمان ملک

وقت آگیا امریکا پاکستان کو ڈو مور کہنا چھوڑے، عالمی امن کیلئے ہمارا ملک بہت ...
وقت آگیا امریکا پاکستان کو ڈو مور کہنا چھوڑے، عالمی امن کیلئے ہمارا ملک بہت کر چکا ہے: رحمان ملک

  

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا پاکستان کو ڈو مور کہنا چھوڑے اور افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا کو ڈو مور کہا جائے۔

نواز شریف اپنے خود دشمن ہیں، ن لیگ سے مفاہمت کا باب بند ہو چکا ہے: آصف علی زرداری

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی 90 فی صد دہشت گردی کے تانے بانے افغان مہاجر کیمپوں سے ملتے ہیں۔ بھارت نے پاک افغان سرحد کے ساتھ سفارتی کور میں اپنے دہشت گردی کے نیٹ ورک بنا رکھے ہیں، جہاں سے'' را'' اور'' این ڈی ایس ''کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ ان کی نگرانی میں فاٹا میں مینگل اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ عالمی امن کیلئے پاکستان بہت کر چکا اب امریکا کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان مخالف مہم رکوائے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں منشیات کی کا شت روکی جائے تو 90فی صد دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے۔

مزید : قومی