کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں:یاسمین راشد

کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں:یاسمین راشد
کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں:یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما اور این اے 120پر ضمنی الیکشن کی امیدواریاسمین راشد نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں، پہلے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کا کہا گیا بعد میں نواز شریف نے انہیں ہٹا دیا۔

نیب مشرف کا بنایاہوا قانون ،اس پرہمارے تحفظات نئے نہیں ہیں:سعد رفیق
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہناتھا کہ نواز شریف 30سال میں ایک ایسا ہسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں سے اپنا اور اپنے خاندان کا علاج کراسکیں، کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری انتخابی مہم کا 16واں روز ہے لیکن(ن)لیگ کی مہم نظر آرہی ہے اور نہ کوئی امیدوار۔مجھے الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک ووٹر لسٹ نہیں دی گئی،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ میں غلط بیانی سے کام لے رہی ہوں لہذا اگر میں نے غلط بیانی کی ہے تو میرے اعتراضات کا جواب دیا جائے۔

مزید :

لاہور -