اختلاف رائے جمہوریت کا حسن، مسلم لیگ (ن)حصوں میں تقسیم نہیں ہوئی:ماروی میمن

اختلاف رائے جمہوریت کا حسن، مسلم لیگ (ن)حصوں میں تقسیم نہیں ہوئی:ماروی میمن
اختلاف رائے جمہوریت کا حسن، مسلم لیگ (ن)حصوں میں تقسیم نہیں ہوئی:ماروی میمن

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام  ماروی میمن نے کہاہے کہپاکستان مسلم لیگ (ن)حصوں میں تقسیم نہیں ہوئی، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے جہاں ہر کسی کو اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ہوتی ہے، یہ ہماری سیاسی جماعت کے اندر جمہوریت کی عکاسی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ ریلی واضح طور پر عوام کی اپنے قائد کیلئے محبت کو ظاہر کرتی ہے ،ہمیں اپنے سیاسی مخالفین پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں کیوں کہ وہ منفی الزامات لگانے میں مصروف ہیں، ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم عوام ہے ۔ انہوں نے  کہا کہ بی آئی ایس پی کی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری ( این ایس ای آر) ایک قومی اثاثہ ہے جو ملک میں ہر سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے اہم ہے، یہ صرف غریبوں کی مالی معاونت کیلئے انکی شناخت ہی نہیں کرتی بلکہ اداروں کی بڑی تعداد اپنے فلاحی اقدامات کیلئے بھی اسے استعمال کرتی ہیں،موجودہ حکومت این ایس ای آر کو دنیا میں پہلے نمبر پر لانے کیلئے پُرعزم ہے جو اس وقت دنیا کے پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید : اسلام آباد