بلاول کی صورت میں نئی بوتل میں پرانا مشروب بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے: نعیم الحق

بلاول کی صورت میں نئی بوتل میں پرانا مشروب بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے: نعیم ...
بلاول کی صورت میں نئی بوتل میں پرانا مشروب بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے: نعیم الحق

  

اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں نئی بوتل میں پرانا مشروب بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے،خیبرپختونخوا عوام نے بلاول کو بتا دیا کہ آپ غلط دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔

”چوہدری نثار کہتے ہیں کہ وہ موبائل فون نہیں رکھتے اور ۔۔۔“سینئر صحاف طلعت حسین نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہا جائیںگے

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ بلاول کے سامنے نوجوانوں نے ' آئی آئی پی ٹی آئی' کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ صوبائی حکومت کی مکمل آزادی کے باوجود پختون عوام نے بلاول کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ پرکشش نعروں سے عوام کی گردنوں پر مسلط ہونے کا وقت گزر گیا اور ایک بیماری سے نجات کے بعد قوم دوسری وبا گلے لگانے کو تیار نہیں جبکہ قوم کرپشن، اقربا پروری اور موروثیت کو کسی طور قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

مزید : اسلام آباد