”دیکھ مگر پیار سے“پاکستان سے امریکہ میں جا پہنچا

”دیکھ مگر پیار سے“پاکستان سے امریکہ میں جا پہنچا
”دیکھ مگر پیار سے“پاکستان سے امریکہ میں جا پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ٹرک آرٹ اپنی مثال آپ ہے ،جس میں آپ کو ہر ٹرک ایک دیدہ زیب اشیاءسے سجا ہوا نظر آتا ہے ۔لیکن آپ کو ایک ایسی کار کی تصاویر دکھاتے ہیں جو ٹرک آرٹ سے مزین واشنگٹن میں چل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ٹرک اور ہیوی وہیکلز گاڑیوں کو سجانے کا یہ سلسلہ افغانستان سے شروع ہوا،اور آج کل اس آرٹ نے چھوٹی بڑی گاڑیوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔
گاڑیوں میں نہ صرف آرائشی اشیا ہوتی ہیں بلکہ ان پر لکھی گئی تحریریں بھی جاذب نظر ہوتی ہیں۔
جیسے
”نہ چھیڑ ملنگاں نوں“
”نصیب اپنا اپنا“
”پپویار تنگ نہ کر“
کچھ عرصہ قبل اس آرٹ کی ایک جھلک برطانیہ میں دیکھی گئی جسے بے حد پذیرائی ملی تھی۔تاہم اب واشنگٹن میں ایک ایسی کار نظرآرہی ہے جس میں نہ صرف ٹرک آرٹ کو بے حد دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے بلکہ اس پر لکھی گئی تحریر’’دیکھ مگر پیار سے‘‘بھی دیکھنے والوں اپنے سحرمیں جکڑ لے گی 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -