بھارتی شہر دارجلنگ میں بم دھماکے، ایک پولیس اہلکار ہلاک ،3زخمی
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجلنگ میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
خطے میں امن و استحکام کے لئے وسط ایشیا ء میں فوجیوں کی تعداد بڑھائیں گے :روسی وزیر دفاع
بھارتی میڈیا کے مطابق دارجیلنگ کے علاقے کلمپونگ میں نامعلوم موٹرسائیکل افراد نے تھانے پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ دوسرا زوردار دھماکا دارجیلنگ کے علاقے چوک بازار میں ہوا جس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم آس پاس کھڑی گاڑیوں ، دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔واضح رہے کہ بھارت میں 2 ماہ سے دارجلنگ کو گورکھا لینڈ کے نام سے علیحدہ ریاست بنانے کے حق میں غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال جاری ہے ۔