بھارتی یوم آزادی پر انڈین آرمی کی چینی فوج سے لاتوں اور گھونسوں سے تواضع ،ویڈیو منظر عام پر آگئی

بھارتی یوم آزادی پر انڈین آرمی کی چینی فوج سے لاتوں اور گھونسوں سے تواضع ...
بھارتی یوم آزادی پر انڈین آرمی کی چینی فوج سے لاتوں اور گھونسوں سے تواضع ،ویڈیو منظر عام پر آگئی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)15اگست کو ہونیوالی بھارت اور چین کے درمیان ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپ کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔

بھارتی شہر دارجلنگ میں بم دھماکے، ایک پولیس اہلکار ہلاک ،3زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لداخ میں پنگونگ جھیل کے قریب دونوں ممالک کے فوجیوں میں شدید ہاتھا پائی ہورہی ہے۔ مخالف اہلکار ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔جھیل کے کنارے اور پہاڑ کے دامن میں 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ اس جھڑپ میں چند فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں ساتھی اہلکار اٹھا کر لے گئے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم میں شامل چین اور بھارت کے فوجیوں کی تعداد 100 سے زائد تھی جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے اس ویڈیو کے مستند ہونے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

ویڈیودیکھیں:

مزید : بین الاقوامی